ایران سعودی کشیدگی میں پاکستان کا”مصالحتی کردار“خوش آئند ہے،مفتی گلزار احمدنعیمی
وزیر اعظم اورآرمی چیف کے حالیہ دورہ سے خطے میں قیام امن اورمعاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی ،مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو
منگل 19 جنوری 2016 22:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے ناظم اعلیٰ ومرکزی نائب صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیدار ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران سعودی کشیدگی میں پاکستان کا”مصالحتی کردار“خوش آئند ہے۔
وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ سے خطے میں قیام امن اورمعاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔امت مسلمہ کے روشن مستقبل کے لئے ”باہمی اختلافات “ختم کرکے آگے بڑھناہوگا۔علماء کرام ومشائخ عظام وطن عزیز سے فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمے کے لئے بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔(جاری ہے)
اس موقع پرمفتی گلزار احمدنعیمی نے مزید کہاکہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے ۔
جو اپنے ماننے والوں کواخوت وبھائی چارے ،الفت ومحبت اورامن سے زندگی بسر کرنے کادرس دیتاہے۔اشاعت دین کے لئے علماء کرام ومشائخ عظام دنیا کاہرمثبت فورم استعمال کریں۔مسلم معاشروں میں روحانی انقلاب کے لئے علماء کرام کو انسانیت کے لئے رول ماڈل بننا ہوگا۔اس موقع پرمرکزی رہنما نعیمین ایسوسی ایشن علامہ پروفیسر وارث علی شاہین،مفتی محمدعمران حنفی،پیر فاروق امیر،مفتی محمد عارف حسین،مفتی بلال فاروق نعیمی،محمدعبدالرحمن جلالپوری،مولانا محمدعثمان ڈارودیگر عہدیداران بھی موجود تھےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.