عقیل کریم ڈھڈی کو پریشانی ہے تو جیل میں اپنے دوستوں کو جوائن کر سکتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ ہمارے بڑے بھائی ہیں ،ان سے کوئی اختلاف نہیں ،سندھ میں کرپشن اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے،ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی کی میڈیا سے گفتگو
منگل 19 جنوری 2016 23:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19جنوری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے ڈائریکٹر جنرل اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عقیل کریم ڈھڈی کو پریشانی ہے تو جیل میں اپنے لوگوں کو جوائن کر سکتے ہیں ۔اگر عقیل کریم ڈھڈی نے کوئی جرم نہیں کیا تو پریشان کیوں ہیں ۔انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ عقیل کریم ڈھڈی کو پریشانی ہے تو اپنے لوگوں کو جوائن کر سکتے ہیں ۔ ہم پر جانبداری کا الزام لگا کر سہارا دیا جا رہا ہے ۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ہم نے اپنا مقدمہ اور عقیل کریم ڈھڈی نے اپنا مقدمہ لڑنا ہے ۔ عقیل کریم ڈھڈی سے ہمارا کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے ،ہمارا کام ثبوت اکٹھے کرنا ہے ۔(جاری ہے)
اگر وہ اتنے اچھے ہیں تو پریشان کیوں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں پہلے انکوائری کرتے ہیں پھرت مقدمہ درج کرتے ہیں ۔ڈائریکٹر مقدمہ درج کرنے سے پہلے اجازت لیتا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ ہمارے بڑے بھائی ہیں ان سے کوئی اختلاف نہیں ۔اکبر خان ہوتی نے کہا کہ سندھ میں کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ہم سندھ میں حاصل اختیارات کے تحت کاروائیاں کر رہے ہیں ۔عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اس پر کام جاری ہے ۔ضرورت پڑی تو اس کیس کی تفتیش کے کے لئے بیرون ملک جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.