چارسدہ حملہ ‘والدین اپنے بچوں کی فکر میں پریشان پھرتے رہے

بدھ 20 جنوری 2016 16:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ہوتے ہی کچھ طالب علم اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے ‘ کئی طلباء یونیورسٹی ہی میں محصورہو گئے،اپنے بچوں کی فکر میں والدین پریشان پھرتے رہے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے اپنے بچوں سے رابطہ کرنے کیلئے والدین موبائل کانوں سے لگائے یہاں سے وہاں پھرتے رہے،بزرگ والدین کی نگاہیں اپنے پیاروں کے دیدار کے لئے بے چین رہیں ‘جن کے بچے مل گئے انہوں نے سکون کا سانس لیااور جن کے بچے یونیورسٹی کے اندر ہی تھے ان کے چہروں پر پریشانی اور فکروں کے آثار نمایاں تھے۔