طلبہ سافٹ ٹارگٹ ہیں ‘ طلباء پر حملے سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے ‘آفتاب شیر پاؤ کی حملے کی مذمت
ہمیں سیاسی طور پر ہم آہنگی اور از سرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے ‘ رہنما قومی وطن پارٹی
بدھ 20 جنوری 2016 16:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب شیرپاوٴ نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ طلبہ سافٹ ٹارگٹ ہیں ‘ طلباء پر حملے سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت ظلم ہوا ہے ‘چارسدہ میرا آبائی ضلع ہے میرا خیال ہے کہ ہمیں کوتاہیوں کو سامنے رکھ کر ازسرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے ‘کافی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ درس گاہوں کو نشانہ بنایا جائیگا ‘ سوالیہ نشان ہے کہ اس سلسلے میں معلومات کا کتنا تبادلہ ہوا؟انھوں نے کہا کہ طلبہ سافٹ ٹارگٹ ہیں ‘حملے سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے اور دہشت گرد یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپریشن ضربِ عضب کے بعد بھی ان میں اب بھی صلاحیت ہے کہ وہ دہشت پھیلا سکتے ہیں۔
آفتاب شیر پاؤنے کہا کہ ہمیں سیاسی طور پر ہم آہنگی اور از سرنو پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔اگر کوئی پیشگی اطلاع تھی تو اس پر کس طرح سے شیئرنگ کی گئی ، کہاں کہاں پر خامیاں ہیں ، اس پر نئے سرے سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ سافٹ ٹارگٹ سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے اور یہی دہشت گردوں کا ہدف ہے۔سیاسی طورپر ہم آہنگی اور سب کو آن بورڈ ہونے کی بہت ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.