وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان کی متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے منعقدہ ”ابوظہبی پائیداری ہفتہ“ تقریب میں شرکت
وزیر مملکت کا قابل تجدید توانائی کی جدید اختراعات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار، متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سے تبادلہ خیال، نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زائد اور وزیر تعلیم وکیل شیخ النہیان بن مبارک سے بھی ملاقات
بدھ 20 جنوری 2016 19:33
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) دنیا بھر میں توانائی کی ترقی، حوصلہ افزائی کے فروغ اور قابل تجدید بنانے کی حمایت میں ابوظہبی کی حکومت نے ”ابوظہبی پائیداری ہفتہ“ کا انعقاد کیا۔ تقریبات میں توانائی کے تحفظ اور اپنے خیالات کے اشتراک کے لئے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی تاکہ دنیا کو صحت افزاء، صاف اور سرسبز بنانے کی حکمت عملی کی ترقی پر غور کیا جائے۔
دنیا بھر کی نمایاں کمپنیاں منعقد نمائش کے ذریعے قابل تجدید توانائی پر اپنی جدید اختراعات اور مصنوعات کو نمائش میں پیش کر رہی ہیں۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس کی دعوت متحدہ عرب امارات کے توانائی کے وزیر سہیل مزروئی نے دی تھی۔(جاری ہے)
وزیر مملکت نے اس موقع پر قابل تجدید توانائی میں رکھی گئی جدید اختراعات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر مملکت نے اپنے دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سے تبادلہ خیال کیا اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زائد اور وزیر تعلیم وکیل شیخ النہیان بن مبارک سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شمسی توانائی کی جدید اختراعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور 100 سے زائد اسٹالز کا دورہ کر کے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کر کے ان کی مصنوعات کی تکنیکی خصوصیات اور تفصیلات معلوم کیں۔ وزیر مملکت پاکستان کے سفیر آصف درانی کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں بھی شریک ہوئے اور سفارت خانہ کے دورہ کے دوران وزیر مملکت نے سفارت خانے کے کردار اور حمایت کو سراہا اور سفارت خانہ کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.