وزیراعظم کا آرمی چیف کو ٹیلیفون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق
باچا خان یونیورسٹی پردہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے ،سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی قابل تعریف ہے ، آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک جاری رہے گا، نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی ٹیلفونک گفتگو
بدھ 20 جنوری 2016 19:57
ڈیوس؍ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ڈیووس سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلیفون کیا جس دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کواس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، وزیراعظم نے باچا خان یونیورسٹی پردہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور آپریشن ضرب عضب کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے ڈیوس سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے اور واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی، اس دوران نواز شریف نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کومتزلزل نہیں کر سکتیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.