ایف بی آر کے چھاپے نہ رکے تو کاروبار بند کردیں گے ، محمود غزنوی
جمعرات 21 جنوری 2016 17:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء ) انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر سید محمود غزنوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کاروباری مقامات پر چھاپے مارنے کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایف بی آر کو ایسے کاروبار دشمن اقدامات اٹھانے سے روکے۔ ایک بیان میں سید محمود غزنوی نے کہا کہ اگر چھاپے مارنے اور تاجروں کو پریشان کرنے کی روش جاری رہی تو تاجر احتجاجاً کاروبار بند کردیں گے جس سے لوگ بے روزگار ہونگے اور خود ایف بی آر کا ریونیو بہت کم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے معاشی مسائل ختم کرنے کے لیے بہت جدوجہد کررہی ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے تاجروں کا تعاون بہت ضروری ہے لیکن بیوروکریسی کو اس کا کوئی احساس نہیں اور وہ حکومت و تاجروں کے درمیان تعلقات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
سید محمود غزنوی نے کہا کہ تاجر برادری جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے تاجروں کو بلاوجہ پریشانیوں میں مبتلا نہ کیا جائے۔
انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی کہ وہ تاجروں کی مشکلات کا نوٹس لیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو چھاپے مار کر تاجروں کو پریشان کرنے سے منع کریں بصورت دیگر تاجروں کے لیے کاروبار جاری رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.