رواں مالی سال میں تمام رعایتی ایس آر اوز واپس لے لئے جائیں گے،ایف بی آر
مالی سال 2015-16 کے ریونیو اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ، ریونیو میں بھی بڑھ جائے گا،ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال
جمعرات 21 جنوری 2016 17:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں تمام رعایتی ایس آر اوز واپس لے لئے جائیں گے اور ایف بی آر مالی سال 2015-16 کے ریونیو اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا اور پاکستان میں ٹیکس گزار بڑھنے سے ریونیو میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے ان کا کہنا تھا کہ رعایتی اور بے نامی ایس آر اوز کو واپس لینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور نئے بجٹ سے پہلے رعایتی ایس آر اوز ختم کردیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف حاصل کرنے میں باآسانی کامیاب ہو جائے گا اور ریونیو اکٹھا کرین کے نظام کو بھی موثر کیا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے تاجر برادری کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور ٹیکس ادائیگی سے پاکستانی عوام اور ملک دونوں کو فائدہ ہو گا انہوں نے بتایا کہ اندازے کے مطابق اس وقت 22 لاکھ تاجر ٹیکس ادا نہیں کرتے اور ان کو ٹیکس ادائیگی کی طرف رائیگاں کرنے کے لئے سکیم کو لانا ضروری تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ مہینوں مذاکرات کے بعد اس سکیم پر آمادگی ہوئی ہے اور اس سے تاجر برادری اور حکومت دونوں کے لئے فائدہ ہو گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.