وزارت تجارت اور ایف بی آر میں آزادانہ تجارت کے معاہدے پر اختلافات برقرار
جمعرات 21 جنوری 2016 17:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت تجارت اور ایف بی آر کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر اختلافات برقرار ہیں ۔ سری لنکا سے آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات میں ایف بی آر کو نمائندگی نہیں دی گئی وزارت تجارت ایف بی آر کو اعتماد میں لیے بغیر سری لنکا سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سری لنکا نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لئے مذاکراتی ٹیم میں نمائندگی کے لئے دوبارہ مطالبہ کر دیا ہے جس پر وزارت تجارت نے مثبت جواب نہیں دیا وزارت تجارت کے مطابق دوسرے ممالک سے تجارتی معاہدے کرنا وزارت تجارت کا مینڈیٹ ہے اور ایف بی آر کو تجارتی مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وطن واپسی پر ایف بی آر دوبارہ اس معاملے کو وزیر اعظم کے سامنے رکھے گی اور ٹیکس ادارے کو ایسے مذاکرات میں نمائندگی کا حق بنتا ہے سری لنکا کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے مذاکراتی ٹیم تین ممبرز پر مشتمل ہے اور ایف بی آر اس ٹیم میں اپنی نمائندگی کے لئے مزید ایک ممبر لینے کا مطالبہ کر رہی ہے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی مذاکراتی ٹیم میں ایف بی آر کی نمائندگی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو بھی آگاہ کیا گیا تھا مگر وزارت تجارت نے ابھی تک ایف بی آر کو نمائندگی نہیں دی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.