ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے وزیراعظم کا خطاب قوم کے جذبات کی ترجمانی تھا،علی اکبر گجر
جمعرات 21 جنوری 2016 21:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے وزیراعظم کا خطاب قوم کے جذبات کی ترجمانی تھا،وزیراعظم نے اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا روشن اور شفاف چہرہ پیش کر کے سچے پاکستانی قائد ہونے کا ثبوت فراہم کردیا۔اپنے خطاب میں وہ دنیا کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ پاکستان ایک کامیاب ریاست ہے جو جو برسوں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہونے کے باوجود اب بڑی تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور اس کے عوام خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین سال قبل تک پاکستان دہشت گردی اور لوٹ کھسوٹ کی آماجگاہ بنا ہوا تھا لیکن مسلم لیگ(ن) کے برسراقتدار آتے ہی ملک میں جمہوری اصولوں کے تابع ایک ایسا نظام مروج ہے جس میں امن ،ترقی اورعوام کی سچی خدمت حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔(جاری ہے)
پاکستان میں امن قائم ہونے کے بعد الحمدﷲ ملکی اوربین الاقوامی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جو قائدجمہوریت میاں نواز شریف کی پرو پاکستانی اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
جس جذبے کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک اور عوام کی خدمت کررہی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔علی اکبر گجر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کوعوامی خدمت کا جب بھی موقع ملااس نے اپنے مینڈیٹ کی لاج رکھی اور وہ کردکھایا جس کی کسی اور سے توقع بھی نہیں کی جاسکتی تھی۔ لیکن آمریت کے پروردہ عناصر نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کے اقتدار پر شبخون مار کر جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں لیکن اس بار میاں نوازشریف نے آمریت کی تمام راہیں مسدود کرکے ملک کو کامیابیوں کے راستوں پر ڈال دیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں اور انہیں اپنی قیادت پرمکمل بھروسہ ہے کہ میاں نوازشریف صرف سیاسی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی خدمت پریقین رکھتے ہیں اور انشاﷲ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی محنت کے طفیل ملک اقتصادی ترقی کے بام عروج پر پہنچے گااور قوم مسلم لیگ (ن) کی خدمات پر فخرکرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.