لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد اور خدمت کارڈ سے متعلقہ تمام تفصیلات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پرکیس کی سماعت کی ۔نادرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کی جانب سے معذور افراد کے مفت خصوصی قومی شناختی کارڈز جاری کئے جا رہے ہیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈی کیپ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ہزار ساٹھ بیڈز پر مشتمل خصوصی ہسپتال قائم کر کے معذور افراد کو ادویات اور صحٹ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاہور ڈویلپمنٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے نے اپنے قوانین میں ترامیم کر کے ترانوے نئی بننے والی عمارتوں میں معذور افراد کے لئے خصوصی ریمپ،،،لفٹس،ٹوائلٹس اور خصوصی پارکنگ کی سہولیات کی منظوری دے دی ہے۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر آرکیٹکٹ پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی عمارتوں کی تعمیر میں معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔
حکومت پنجاب کے وکیل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب داخل کرانا چاہئیے تھا۔انجمن بحالی معذوراں اوکاڑہ کے صدر مظہر نواز نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے انہیں نوکریاں فراہم کرنے کی بجائے چھتیس روپے ماہانہ کے حساب سے تین ماہ بعد خدمت کارڈ کے ذریعے فراہم کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوکریاں چاہئیں بھکاری نہیں بننا چاہتے ۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو تفصیلی جواب داخل کرنے اور ذمہ دار افسر عدالت میں بھجوانے کی ہدائت کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.