حکومت نے محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا
299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائے گا‘ صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنٹر
جمعہ 22 جنوری 2016 17:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ، اس سلسلے میں 299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائے گا، ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کو45ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ159ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد کا کوآپریٹو ٹریننگ کالج کو بھی اپ گریڈکیا جا رہاہے۔
اس امر کا اظہارانہوں نے ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپورکی اپ گریڈیشن کے مو قع پر سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ ،بنک افسران، انتظامیہ اور دیگر معززین شہری موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہا اپ گریڈیشن کے عمل میں انسٹیٹیوٹ کی باؤنڈری وال،ہوسٹل ،رہائش گاہیں، آڈیٹو ریم،لائبریری،کانفرنس روم،ٹریننگ رومز،کینٹین اورجدیدانداز کی کمپیوٹر لیبارٹری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ک کہ اسی طرح فیصل آبادکے ٹریننگ کا لج کو بھی ا پ گریڈکیا جا رہا ہے اس سلسلے159ملین روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ ان ٹریننگ اداروں کو کسی بھی بڑے ادار ے کے برابردرجہ دیا جا سکتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.