پنجاب بھر میں 33622ایجوکیٹرزاور2178اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکی خالی آسامیوں پر بھرتی آئندہ ہفتے شروع ہو گی ، آسامیوں پر بھرتی کیلئے انگریزی،اردو،فزکس،کیمسٹری،بیالوجی،ریاضی ،کمپیوٹر سائنس کے مضامین رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی،ایجوکیٹرز کی بھرتی سب سے زیادہ اوکاڑہ اور سب سے کم لودھراں میں ہوگی
امسال ریکروٹمنٹ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے،ایجوکیٹرز کی بھرتی ضلعی سلیکشن کمیٹی کریگی ،تمام بھرتیاں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر ہونگی، ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مشتاق سیال
جمعہ 22 جنوری 2016 21:23
لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں 33622ایجوکیٹرزاور2178اے ای اوز کی خالی آسامیوں پر بھرتی آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی،بھرتی این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے کی جائیگی جبکہ رواں سال ایجوکیٹرزکی بھرتی کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 17721ای ایس ای،10103ایس ای ایس ای اور 3620ایس ایس ای اور2ہزارسے زائد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انگریزی،اردو،فزکس،کیمسٹری،بیالوجی،ریاضی،کمپیوٹر سائنس کے مضامین رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی،ایجوکیٹرز کی بھرتی سب سے زیادہ اوکاڑہ اور سب سے کم لودھراں میں ہوگی۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق اٹک میں 1061ایجوکیٹرز اور53اے ای اوز،بہاولنگر میں 1080ایجوکیٹرز اور105اے ای اوز،بہاولپور میں 1099ایجوکیٹرزاور84اے ای اوز،بھکر میں328ایجوکیٹرزاور51اے ای اوز،چکوال میں 579ایجوکیٹرزاور47اے ای اوز،چنیوٹ میں 553ایجوکیٹرز اور31اے ای اوز،ڈی جی خان میں 492ایجوکیٹرز اور78اے ای اوز،فیصل آباد میں2327ایجوکیٹرز اور98اے ای اوز،گوجرانوالہ میں 609ایجوکیٹرزاور62اے ای اوز،گجرات میں1499ایجوکیٹرز اور59اے ای اوز،حافظ آباد میں 304ایجوکیٹرز اور33اے ای اوز،جھنگ میں 654ایجوکیٹرز اور80اے ای اوز،جہلم میں 350ایجوکیٹرز اور33اے ای از،قصور میں 1150ایجوکیٹرزاور63اے ای اوز،خانیوال میں 656ایجوکیٹرزاور 54اے ای اوز،خوشاب میں 745ایجوکیٹرز اور43اے ای اوز،لاہور میں940ایجوکیٹرز اور44اے ای اوز،لیہ میں577ایجوکیٹرز اور73اے ای اوز،لودھراں میں 239ایجوکیٹرز اور30اے ای اوزبھرتی کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.