اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا
ہفتہ 23 جنوری 2016 11:29
اسلام آباد /پشاور /چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ، حدنگاہ کم ہونے سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت متعدد ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل رہا ،ملکی اور غیرملکی پروازیں معطل رہی جس سے مسافروں کو مشکلات سامنا رہا ، راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی ، پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔
اسلام آباد ، راولپنڈی اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں پر دھند کا راج رہا۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث گزشتہ رات دس بجے کے بعد سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہا جبکہ جڑواں شہروں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی ۔(جاری ہے)
راولپنڈی اسلام آباد میں موسم انتہائی سرد ہوگیا اور جڑواں شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔ اندرون و بیرون ملک جانے والی 35 پروازیں تاخیر کا شکارر ہیں جبکہ آٹھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ، فلائٹ انکوائری کے مطابق مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔
راولپنڈی اسلام آباد میں موسم کی موجودہ صورتحال آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں ، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، دیامر میں منفی سات ، سکردو میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔پشاور کی فضاوٴں میں دھندچھائی رہی۔ شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق رہی۔ موٹر پولیس کے مطابق ایم ون پرپشاورٹول پلازہ کے قریب حد نگاہ 40 سے 50 میٹر رہی ، دوسری جانب دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے والی 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور شارجہ سے پشاور آنے والی پروازیں 2، 2 گھنٹے، جبکہ دوحہ اور شارجہ سے نجی ائیر لائیز کی پرواز یں تقریبا 6،6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.