چین ، شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج، پہاڑوں اور درختوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ، منچلوں اور سیاحوں نے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہنان کا رخ کر لیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:28

بیجننگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) چین کے مشرقی اور وسطی حصوں میں شدید برفباری نے جہاں معمولات زندگی کو مفلوج کردیا وہیں وادیوں نے خوبصورت روپ بھی دھار لیا۔ سیاح اور مقامی لوگ قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے لگے۔ چین میں ہونے والی شدید برف باری نے ایک طرف زندگی کے معمولات منجمد کر دیئے۔ دوسری جانب سیاحوں اور مقامی لوگوں کو برف باری کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا ہے۔

(جاری ہے)

پہاڑوں ، وادیوں اور درختوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ وسطی صوبے ہنان میں بھی شدید برفباری سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو گیا لیکن سفید گالے گرنے سے پہاڑی علاقوں کا حسن دوبالا ہو گیا۔ پودے اور پھل پھول سبھی نرالے نظر آنے لگے۔ منچلے بھی شدید سردی کا مزہ لینے نکل آئے۔ مشرقی صوبے ڑی جیانگ میں گزشتہ کئی برسوں بعد شدید برفباری ہوئی ہے جہاں اب تک پچاس سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :