دریا سے سمندرتک فلسطینی ریاست کوتسلیم کیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر

جمعرات 23 مئی 2024 12:02

دریا سے سمندرتک فلسطینی ریاست کوتسلیم کیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گا۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جس طرح موسی کی والدہ سے کیے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرح امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔