میں خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں، مودی

وزیراعظم نریندر مودی خود کو بھگوان کا اوتار سمجھنے لگے،بھارتی میڈیا

جمعرات 23 مئی 2024 12:02

میں خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں، مودی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) بھارت پر تیسری بار حکمرانی کرنے کے لیے بے قرار وزیراعظم نریندر مودی خود کو بھگوان کا اوتار سمجھنے لگے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پیدا نہیں ہوا بلکہ کسی خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اسے خودپسندی کی انتہا قرار دے دیا۔

کسی نے کہا ابھی اوتار کہہ رہے ہیں جیت گئے تو خود کو بھگوان کہہ دیں گے، کسی نے پوچھا تو کیا خدا انہیں مسلمانوں پر مظالم اور منی پور میں قتل عام کے لیے توانائی دیتا ہی سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ مودی اس قسم کے بیانات سے انتخابات میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں جو جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔