کوہاٹ: اورکزئی ایجنسی کے اہم طالبان کمانڈر خادی گل عرف یاسر 4ساتھیوں سمیت گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:25

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے ہنگو میں کارروائی کے دوران اورکزئی ایجنسی کے اہم طالبان کمانڈر خادی گل عرف یاسر کو تین ساتھیوں اور ایک سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے کمانڈر کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ ریجن کی ٹیم نے اہم معلومات کی بنیاد پر ہنگو کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان اورکزئی ایجنسی کے کمانڈر خادی گل عرف یاسر سکنہ چپر اورکزئی ایجنسی کو تین ساتھیوں محمد رشید،صفت شیر ،شفیع اللہ اور ایک سہولت کار فدا محمد سمیت گرفتار کر لیا دہشت گردوں کے قبضے سے نوعدد دستی ایک راکٹ لانچر،ایک راکٹ گولہ،ایک کلاشنکوف،سات عدد میگزین،ایک ایس ایم جی،دو میگزین،ایک پستول اور سکڑوں کارتوس بھی برآمد کیے گئے سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کمانڈر خادی گل کے سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارووائیوں میں ملوث ہے تمام گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :