بھٹہ خشت پربچوں سے مشقت کی ممانعت کے آرڈیننس پر عملدرآمد تیزی سے جاری
آرڈیننس کے اجراء سے تاحال 2083بھٹوں کی چیکنگ‘ 512بھٹوں کے خلاف ایف آئی آردرج،190بھٹے سربمہر وزیراعلیٰ نے سکول داخل ہونے والے بھٹہ مزدور بچوں کو ایک ہزار روپے ،والدین کو2ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دیدی ہے ‘ سکول جانے والے بھٹہ مزدور بچوں کو مفت تعلیم، یونیفارم ، جوتے، سٹیشنری اور کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی‘ ترجمان حکومت پنجاب
ہفتہ 23 جنوری 2016 17:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے بھٹہ خشت پر بچوں سے مشقت کی ممانعت کے آرڈیننس 2016 پر عملدرآمد تیزی جاری ہے اور آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت سربمہر اور بھٹہ مالکان و ذمہ دارافراد کو موقع پر گرفتار بھی کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ چائلڈلیبرآرڈیننس کے اجراء سے تاحال صوبہ بھر کے مجموعی طورپر2083بھٹہ خشت پر چائلڈلیبر کے حوالے سے متعلقہ ڈی سی اوز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوزپر مشتمل اعلیٰ حکام نے چیکنگ کی اور 512بھٹہ خشت پربچوں سے مشقت کے کیسز سامنے آنے پر 190بھٹہ خشت کو فوری طور پر سیل کر دیاگیا ہے جبکہ چائلڈلیبر میں ملوث 512بھٹہ خشت کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مجموعی طور پر 398مالکان اور دیگرذمہ دار افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.