اورنج لائن ٹرین منصوبے کا تمام متعلقہ ریکارڈ ،این او سی عدالت میں پیش کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر
ہفتہ 23 جنوری 2016 20:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء ) لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا تمام متعلقہ ریکارڈ اور این او سی عدالت میں پیش کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔
(جاری ہے)
سول سوسائٹی نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے میٹر و اورنج ٹرین لائن منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ منصوبے سے متعلق دستاویزات چینی حکام سے مشاورت کے بعد عدالت میں پیش کی جا سکتی ہیں ۔
اسی طرح کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے بھی اپنے ایک کالم میں ٹرین منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ قرار دیا اور لکھا کہ اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے سے بیجنگ کو غلط پیغام جائے گا۔ اگر یہ اورنج ٹرین معاشی راہداری منصوبے کا حصہ ہے تو اسے صرف لاہور میں کیوں شروع کیا گیا بلکہ ملک بھر میں شروع کیا جانا چاہئے تھا ۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اس منصوبے سے متعلق تمام دستاویزات عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.