ایف بی آر نے رضا کارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کی کامیابی کیلیے جامع پلان مرتب کرلیا
آ ئندہ ہفتے سکیم کے نفاذ کا امکان ہے ، نافذ ہوتے ہی یہ پلان فیلڈ فارمشنز کو بھجوادیا جائے گا
اتوار 24 جنوری 2016 13:24
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈآ ف ریونیو (ایف بی آ ر) نے رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کی کامیابی کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا ہے جس کے تحت اسکیم پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بیآ ر ہیڈکوارٹرز میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آ ر کے سینئر افسر نے بتایا کہ اس پلان کی رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ہونے والی چیف کمشنرز کانفرنس میں پریزنٹیشن ہو چکی ہے اور اصولی منظوری بھی دی جا چکی ہے، اب پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس اسکیم کا نفاذ ہونے جا رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ئندہ ہفتے اس اسکیم کے نفاذ کا امکان ہے اور اس اسکیم کے نافذ ہوتے ہی یہ پلان فیلڈ فارمشنز کو بھجوادیا جائے گا، مذکورہ اسکیم کے نفاذ کے ساتھ ہی یہ خصوصی سیل بھی کام شروع کر دے گا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اعلان کی جانے والی رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے مرتب کردہ پلان کے تحت ملک بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو بڑے بڑے نان فائلرز و شارٹ فائلرز اور فائلرز سے رابطے کریں گی اور لوگوں کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں بھی مدد فراہم کریں گی۔
ان ٹیموں کی مانیٹرنگ و چیکنگ کے لیے ایف بی آ ر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی سیل قائم ہوگا اور رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب ہوا کرے گی جس میں اسکیم سے فائد اٹھانے والوں کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے سرمائے کی مالیت اور اس سے حاصل ہونے والے ٹیکس کی تفصیلات شامل ہوں گی۔اس کے علاوہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی جانب سے دستی جمع کرائے جانے والے ایک صفحے پر مشتمل سادہ ترین انکم ٹیکس گوشواروں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جائے گا اوران کی اسکیننگ کرکیآ ئی ٹی سسٹم میں شامل کیا جائے گا، علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی ڈیٹا شامل کیا جائے گا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں نئے لوگ کتنے ہیں اور پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل کتنے لوگ ہیں جنہوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ نئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم آ ئی آ رآ ئی ایس کو مزید بہتر بنایا جائے گا، اس کے علاوہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ مزید اضافی ٹیکس ڈیمانڈ ریز کی جائے گی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.