کوہ ہندوکش میں رواں ماہ 21ویں بارزلزلہ،5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے
زلزلے کے جھٹکے محسوس کرکے سوات، ملاکنڈ، چترال اور قریبی علاقوں میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے
اتوار 24 جنوری 2016 14:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء ) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، مالاکنڈ، چترال سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش کے پہاڑی علاقے میں تھا۔(جاری ہے)
زلزلے کی شدت 5.2 تھی جب کہ اس کی گہرائی زمین میں 80 کلو میٹر نیچے تھی جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق یہ صبح 11:05 منٹ پر آیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کرکے سوات، ملاکنڈ، چترال اور قریبی علاقوں میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔خیال رہے کہ جنوری 2015 میں اب تک کوہ ہندو کش میں 21 بار زلزلہ آ چکا ہے جس میں اس کی سب سے شدت 13 جنوری کو تھی جب یہ 5.9 ریکارڈ کیا گیا البتہ اس کی گہرائی زمین میں 194 کلو میٹر اندر تھی اس لیے اس سے زیادہ نقصانات نہیں ہوئے جبکہ 2 جنوری کو 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جبکہ اس کی گہرائی 175 کلو میٹر تھی۔
کوہ ہندو کش زمین کی ان فالٹ لائنز پر واقع ہے کس میں عمومی طور پر حرکت ہوتی رہتی ہے، اس لیے اس علاقے میں اوسطاََ 4 شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.