محکمہ اوقاف اور اسلام آباد انتظامیہ کی عدم دلچسپی، بری امام کمپلیکس کی توسیعی کا منصوبہ آٹھ سال گزرنے کے با وجود مکمل نہ ہو سکا
تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی مجموعی لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ،فیز ون کے لیے 33کروڑ جاری ہو چکے جبکہ مختص کر دہ رقم 26کروڑ تھی
اتوار 24 جنوری 2016 16:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء ) محکمہ اوقاف اور اسلام آباد انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بری امام کمپلیکس کی توسیعی کا منصوبہ آٹھ سال کے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبے کے فیز ون کے بیشتر حصوں پر کام تاحال شروع ہی نہ ہو سکا ، تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی مجموعی لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ،فیز ون کے لیے 33کروڑ جاری ہو چکے جبکہ مختص کر دہ رقم 26کروڑ تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بری امام کمپلیکس توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز اپریل 2008میں شروع ہوا تھا جسے 2010کے اخر تک مکمل ہونا تھا تاہم 8سال گزرنے کے باوجود کا فیز ون بھی مکمل نہیں ہو سکا ،بری امام کمپلیکس توسیعی منصوبے کا پی سی ون 64کروڑ کا تھا جس میں 26کروڑ کی لاگت سے فیز ون مکمل ہونا تھا تاہم ابھی تک فیز ون کے تحت مکمل ہونے اہم حصوں پر کا م کا آغاز ہی نہیں ہو سکا ،جس کی وجہ سے منصوبے کی مجموعی لاگت میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو ڈیڈ لائن دی جاتی رہی لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ٹھیکدار کام کرنے سے کاصر رہے ،اس کے علاوہ 2013 میں مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے کئی بار آعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد کیے گئے اس وقت کے چیف کمشنر نے منصوبے پرکام کرنے والے ٹھیکدار سے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے بیان حلفی بھی لیا ،تاہم منصوبے کا تاحال تعطل کا شکار ہے ،واضح رہے کہ اس منصوبے کے لیے محمکہ اوقاف کی جانب سے 33کروڑ جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ فیزون پر کی تکمیل تک کے لیے مجموعی لاگت 26کروڑ مقرر کی گئی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.