داعش غلط لوگوں کے مد مقابل آئی ، اسے ”دفن“ کردینگے ،اشرف غنی
پیر 25 جنوری 2016 11:59
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ داعش غلط لوگوں کے مد مقابل آئی ہے ،افغان شدت پسند تنظیم کو ”دفن“ کردینگے ،اپریل تک طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع نہ ہوئے تو تصادم خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے جس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان صدر نے کہا کہ دولت اسلامیہ کی جڑیں افغانستان میں نہیں ہیں اور ان کی درندگی کی وجہ سے افغان عوام ان سے دور ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغان عوام بدلا لینے کے لیے تیار ہے۔ دولت اسلامیہ غلط لوگوں کے مدمقابل آئیں ہیں۔انھوں نے دولت اسلامیہ کے خلاف علاقائی اور عالمی سطح پر کارروائی پر زور دیا۔ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے دوران اشرف غنی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ افغانستان کو ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ میری زیادہ تر کوششیں علاقائی ہم آہنگی پیدا کرنے پر ہیں۔
وہ خطہ جہاں ماضی میں دشمنیاں رہی ہیں۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر اپریل تک طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع نہ ہوئے تو تصادم میں تیزی آئے گی جس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔وقت ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ فروری اور مارچ بہت اہم مہینے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آبزرورز کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ افغانستان میں جنگ بڑی جنگ کا ایک جزو ہے جو پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔انھوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو بھی ان گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو مذاکرات کی حمایت نہیں کرتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.