نیشنل لاجسٹک سیل پانچ سالہ بزنس پلان تیا ر کرکے اپنے اہداف مقرر کرے، احسن اقبال
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہونگے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
پیر 25 جنوری 2016 18:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے نیشنل لاجسٹک سیل کو پانچ سالہ بزنس پلان تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ا کہ کہ اس پلان کے ذریعے سیل کے لئے اگلے پانچ سال کے اہداف مقرر کئے جائیں تاکہ ادارے کو خطے کو بہترین ٹرانسپورٹ کمپنی بنایا جا سکے۔این ایل سی کو درمیان مدتی اور طویل مدتی اہداف تیار کر کے اپنی آپریشنل استعدا د کو بڑھانا چاہئے تاکہ وہ مستقبل میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع سے فائد ہ اٹھا سکے ۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔
انہوں نے این ایل سی کو ہدایات جاری کیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اور گوادر میں لاجسٹک کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے فورا کام کر دینا چاہئے۔وفاقی وزیر نے ادارے کو اپنے فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔حسن اقبا ل نے اجلاس کے دوران ملک کی قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.