پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے اختیارات انٹراپارٹی الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے
پیر 25 جنوری 2016 21:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے اختیارات پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے تحلیل کردیا گیا تھااس لئے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر کرنل (ر) اعجازمنہاس اور تمام 36 اضلاع کے ضلعی الیکشن کوآرڈینٹر ز کو دیئے ہیں، اس سلسلے میں تمام ضروری دستاویزات ضلعی الیکشن کوآرڈینٹرز کو پہنچا دی گئی ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنرکرنل (ر) اعجازمنہاس نے تمام ضلعی کوآرڈینٹر ز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ڈسٹرکٹ کونسل اور کارپوریشن کے کامیاب یوسی چیئرمین اور میونسپل کمیٹی کے کامیاب وارڈکونسلرز کی مشترکہ اور متفقہ سفارش پر عمل کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پنجاب کے تمام اضلاع کے کوآرڈینٹرز کی لسٹ انصاف ڈاٹ پی کے(www.insaf.pk ) کی ویب سائٹ پربھی آویزاں کردی گئی ہے۔
بعدازاں انہوں مزید کہاکہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے ممبرسازی مہم زوروشور سے جاری ہے اس سلسلے میں تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے ایک جامع تربیتی پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کے ماسٹر ٹرینررزپنجاب کے ہر ضلع میں ایک دن کا تربیتی پروگرام کریں گے، جہاں پر تحریک انصاف کے متحرک کارکنوں کو ممبرسازی کی افادیت اور طریقہ کار سے آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں تمام 36 اضلاع کا تربیتی شیڈول جاری کردیا گیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.