غربت والدین کو اس بات پر مجبور نہیں کر تی وہ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل نہ کر نے دیں اور ان سے بھٹوں پر کام کروائیں‘ محمد عثمان
کوئی بھی ماں باپ یہ نہیں چا ہے گا اس کا بچہ تعلیم سے دور رہے، اگر کسی کا بچہ سکول نہیں جاتا تو وہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر معلومات دیں
پیر 25 جنوری 2016 21:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ غربت والدین کو اس بات پر مجبور نہیں کر تی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل نہ کر نے دیں اور ان سے بھٹوں پر کام کروائیں۔اِن خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ہال میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایم این اے شا ئستہ پرویز ملک،ای ڈی او (سی ڈی)فیض نعیم وڑائچ،ای ڈی او (ایجوکیشن)،ڈی او (لیبر)حسنات،بھٹوں کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اینٹوں کے بھٹوں پر کم سن عمر کے بچوں کو مزدور کا کام نہ کر نے دے گی اور اس ضمن میں بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ماں باپ یہ نہیں چا ہے گا کہ اس کا بچہ تعلم سے دور رہے۔
انہوں نے بھٹہ مالکان سے خصوصی طور پر درخواست کی کہ وہ چا ئلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ورنہ آرڈیننس کی رُو سے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بھٹہ مالکان کو ایک ہفتہ کا وقت بھی دیا جس میں وہ بھٹوں پر کام کر نے والے والدین کو بچوں کو تعلیم حاصل کر نے کے لیے سکول بھیجنے پر قائل کر یں گے اور اس دوران وہ چائلڈ لیبر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کر تے ہوئے بچوں سے چائلڈ لیبر نہیں کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا بچہ سکول نہیں جاتا تو وہ ضلعی انتظامیہ لاہور کو فوری طور پر اس کی معلومات دیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 17افراد کو چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور31بھٹوں کو سیل کیا گیا ہے۔اجلاس کے شرکاء اور ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اراکین نے حکومت پنجاب کے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے بنائے گئے قوانین کو خوب سراہا جبکہ بھٹہ مالکان نے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سوشل ویلفئیر ایک سیمینار کا انعقاد بھی کر ے گا اور ایک ماہ کے اندر اندرخواتین کی بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش کا انعقاد بھی کرے گا جبکہ ڈی او لیبر بھٹہ پر کام کر نے والے مزدوروں اور بھٹہ مالکان کے درمیان قرضہ کے معاملات کے با رے میں بنائے گئے قوانین کے حوالے سے بھٹہ مالکان اور مزدوروں کو تفصیلی طور پر آگاہ کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.