قمر زمان چوہدری کااین آئی سی ایل کیلئے زمین کی خریداری کی قیمت کے تعین میں کوئی کردار نہیں ، قومی احتساب بیورو کے ترجمان کا وضاحتی بیان
پیر 25 جنوری 2016 21:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہاہے کہ قمر زمان چوہدری کااین آئی سی ایل کیلئے زمین کی خریداری کی قیمت کے تعین میں کوئی کردار نہیں۔ پیر کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہاکہ این آئی سی ایل کے بارے میں میڈیا رپورٹس سے متعلق واضح کیا ہے کہ این آئی سی ایل کیلئے زمین کی خریداری کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے 18 مئی 2011ء کو پٹیشن نمبر 177-80/2011 میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری تجارت قمر زمان چوہدری کی بے گناہی کے بارے میں واضح فیصلہ دیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ یہ سراسر تعصب پر مبنی مقدمہ ہے اور قمر زمان چوہدری اس مقدمے میں ملزم ثابت نہیں ہوئے، پورے ریکارڈ کاتفصلی جائزہ لینے کے بعد یہ ثابت ہوا ہے کہ قمر زمان چوہدری کااین آئی سی ایل کیلئے زمین کی خریداری کی قیمت کے تعین میں کوئی کردار نہیں ہے۔(جاری ہے)
وہ اس وقت وزارت تجارت میں ڈائریکٹر تھے اس لئے ان کو زمین کی خریداری کیلئے کوئی کردار نہیں دیا گیا، ان پر الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ان کو مورد الزام ٹھہرانا انصاف کے تقاضوں اور شفافیت پر مبنی نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے حالیہ درخواست احتساب عدالت میں جاری سماعت پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح فیصلے کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.