بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ مشن ہے،ممانعت کے آرڈیننس 2016ء پر عملدر آمدہر صورت یقینی بنائیں گے،بھٹہ مالکان ہڑتالوں کی بجائے چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کے اس احسن اقدام کا ساتھ دیں ،2517 بھٹہ خشت کی چیکنگ، چائلڈ لیبرکے500 سے زائد کیسز سامنے آنے پر201 بھٹہ خشت سیل498 بھٹہ خشت کے خلاف ایف آئی آرز درج،472 ذمہ داران کو حراست میں لے لیا گیا،وزیراعلی کے خصوصی پیکج کے تحت بھٹہ مزدور بچوں کو مفت تعلیم،کتابیں،یونیفارم اور سہ ماہی 3ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ،بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کی نشاندہی کے لئے 0800-55444ہیلپ لائن پر کوئی بھی شہری شکایات درج کروا سکتا ہے
ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری کی سیکرٹری لیبر علی سرفراز کے ہمراہ پریس کانفرنس
پیر 25 جنوری 2016 21:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بھٹہ مزدور بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی مشن ہے۔ حکومت پنجاب بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کی ممانعت کے آرڈیننس 2016ء پر عملدر آمدہر صورت یقینی بنائے گی اوراگلے تین ماہ میں بھٹہ مزددوربچوں کے سرکاری سکولوں میں تعلیم یقینی بنائے گی،بھٹہ مالکان با شعور پاکستانی ہونے کے ناطے ہڑتالوں کی بجائے چائلڈ لیبرکے خاتمے اور تعلیم کے ذریعے بھٹہ مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے حکومت پنجاب کے اس احسن اقدام کا ساتھ دیں - حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر آرڈیننس کی تشکیل میں بھٹہ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کو اعتماد میں لیاتھاجس کے بعدہڑتال کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا-خلاف ورزی پر اب تک2517 بھٹہ جات پر چائلڈ لیبر کے500 کے قریب کیسز سامنے آنے پر498 بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج،472 بھٹہ مالکان گرفتار جبکہ 201 بھٹہ خشت کو سیل کیا جا چکا ہے-انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں سیکرٹری لیبر علی سرفراز کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی -سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبھر کے تمام بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کے ناسور کے خاتمے کے لئے بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی کے ساتھ کوئی راعیت نہ برتی جائے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.