شدیدترین سرد موسم اوردھند میں بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں ،بجلی استعمال میں اعتدال سے کام لیں، پیسکوکارکنان نامساعد سخت موسمی حالات میں بھی بجلی فراہمی کو بحال رکھے ہوئے ہیں،شدیدسردموسم اوردھندمیں جہاں معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئے،ہرشخص اپنے آپ کو گرم رکھنے کی کوشش میں ہے وہاں پیسکو کے محنتی کارکن ان نامساعدحالات میں بھی صارفین کو بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں
پیسکو کے ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنزشوکت افضل کا بیان
پیر 25 جنوری 2016 22:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) پیسکو کے ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنزشوکت افضل نے کہا ہے کہ شدیدترین سرد موسم اوردھند میں بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں ،بجلی استعمال میں اعتدال سے کام لیں، پیسکوکارکنان نامساعد سخت موسمی حالات میں بھی بجلی فراہمی کو بحال رکھے ہوئے ہیں،شدیدسردموسم اوردھندمیں جہاں معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئے،ہرشخص اپنے آپ کو گرم رکھنے کی کوشش میں ہے وہاں پیسکو کے محنتی کارکن ان نامساعدحالات میں بھی صارفین کو بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ․کہیں پربھی بجلی کی فراہمی میں ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے یا تاروں کے ٹوٹنے کی وجہ سے بجلی فراہمی میں تعطل واقع ہوتو پسکوکارکنان فوری طورپربحالی کے کاموں کے لئے چل پڑتے ہیں اوربجلی کی فراہمی جلد سے جلد بحال کردیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پسکو کارکن پیشہ وارانہ مہارت ,محکمہ سے اخلاص اورعوام کی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے ․ایسے سخت موسمی حالات میں بعض اوقات بجلی کی تاروں کے ٹوٹ کرگرنے کا خطرہ رہتا ہے ․جبکہ پولوں میں بھی بجلی کی روسرائیت کرجانے کا احتمال رہتا ہے ایسے میں پسکو نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرور ت پر زوردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تر تدابیر اختیار کی جائیں انہوں نے کہاکہ خاص کر بجلی پولوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں اور بچوں کو بھی اس کی تاکید کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما نہ ہوجائے ․بجلی کی گری ہوئی تاروں کے قریب نہ جائیں اوراس کی فوری اطلاع پسکو کے شکایات مرکز کو دیں․صارفین کی آگاہی کے لئے واضح کیا جاتا ہے کہ گھروں کے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں ,کپڑوں پراستری کرتے وقت پیروں تلے خشک قالین یا لکڑی کا کوئی ٹکڑا ضروررکھیں اسی طرح بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ کی طرف خصوصی توجہ دیں اور ننگی تاروں کو جلد ازجلد تبدیل کرلیں یا ان کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.