ملک کے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں آگئے ، ایئر پورٹس پرفلائٹ آپریشن متاثررہا
منگل 26 جنوری 2016 11:36
لاہور/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں آگئے ، شدید دھند کے باعث ملتان اور پشاور ایئر پورٹس پرفلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ، اسلام آباد پشاور موٹر وے بند رہا ، سکردو میں درجہ حرارت منفی سولہ ریکارڈ کیا گیا۔
(جاری ہے)
ملک کے بیشتر میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے ، خون جما دینے والی سردی سے زندگی منجمد ہو کر رہ گئی، لاہور میں بھی سردی کا راج رہا ، گزشتہ رات درجہ حرارت 3 رہنے کے بعد باغوں کا شہر بھی یخ بستہ ہواوٴں کی لپیٹ میں رہا ، شہر اقتدار میں بھی ٹھنڈی ہواوٴں نے شہر بے مثل کا حسن نکھاردیا۔
ملتان اور گردو نواح میں شدید دھند کا راج رہا ، دھند کے باعث ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل رہا ، پشاور اور گرد و نواح میں بھی دھند نے ڈیرے ڈال دئیے جس کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔ سکردو میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پارہ منفی پچیس سے بھی نیچے گر گیا ، برف باری کے سبب بالائی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.