توہین رسالت ﷺ کے شُبے میں اپنا ہاتھ کاٹنا سراسر جہالت اور ظُلم ہے۔ مفتی نعیم
سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 11:54
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : کچھ دیر قبل خود کو گستاخی رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا مرتکب سمجھنے والے نوجوان نے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا تھا جس کے بعد اس نوجوان کو مقامی افراد اور امام مسجد کی جانب سے خاصی پذیرائی ملنے سمیت عاشق رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم بھی قرار دے دیا گیا، لیکن مفتی نعیم نے نوجوان کے اس فعل کو خود کُشی کے مترادف قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں مفتی محمد نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان نے جو عمل کیا یہ خودکُشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نے اپنا ہاتھ کاٹا جو کہ سراسر جہالت اور ظلُم کے زُمرے میں آتا ہے، مفتی نعیم کا کہنا تھا ایسے واقعہ کا ذمہ دار مسجد کے وہ منبر و محراب ہیں جو کہ جاہلوں کے ہاتھ میں دے دئے گئے، میں بارہا حکومت وقت کو توجہ دلاتا رہا ہوں کہ مساجد کے امام خطیب کے لئے باقاعدہ نظام مرتب کیا جائے تاکہ یہ منبر و محراب جاہلوں سے محفوظ رہ سکیں، مفتی نعیم نےکہا کہ غلطی یا بغیر ارادے کے کوئی کلمہ کفر بھی کہہ دے تو کافر نہیں ہوتا، انہوں نے بچے کے ہاتھ کاٹنے کے واقعہ پر اظہارٍ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنی جہالت پر نادم بھی نہیں بلکہ اس کے والدین اس کی جہالت کا ساتھ دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ کل کوئی اُٹھے اور مسجد میں کسی کو گستاخ رسول کے نام پر قتل کردے، لہٰذا اس طرح کے اعمال ہمیں حمایت نہیں کرنی چاہئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.