افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سر زمین استعمال ہونے پر احتجاج
ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کیا جائے ، پاکستان نے افغان ناظم االامور کو تشویش سے آگاہ کیا ، دفتر خارجہ
منگل 26 جنوری 2016 18:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سر زمین استعمال ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائی کرے ۔
(جاری ہے)
منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں افغان ناظم الامور سید عبد الناصریوسفی کو گزشتہ روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پر ہونیوالے حملے میں افغان سر زمین استعمال ہونے پر احتجاج کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق حملے سے متعلق معلومات پہلے ہی افغانستان کو فراہم کی جا چکی ہیں تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشتگردوں کے ہینڈلر افغان سر زمین استعمال کررہے تھے اور اس دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی وعملدرآمد کیلئے افغانستان کا ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم استعمال کیا گیا ۔ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور انہیں جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.