طبی اور جراحی کے آلات و سامان کی برآمدات میں 93 لاکھ 86 ہزار ڈالر کا اضافہ
بدھ 27 جنوری 2016 12:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16کے پہلے چھ ماہ کے دوران طبی اور جراحی کے آلات و سامان کی برآمدات میں 93 لاکھ 86 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015کے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات سے 17 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 16 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدات سے 93 لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.