ذہین و مستحق طلبا و طالبات کیلئے ’’چیف منسٹرز ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھی طلبا و طالبات کو ماسٹرز کی تعلیم کیلئے سکالرشپ دیں گے،شہبازشریف پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے،تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ
ذیشان حیدر بدھ 27 جنوری 2016 19:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرملکی اور ملکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ذہین و مستحق طلباء و طالبات کیلئے ’’چیف منسٹرز ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار اور مستحق طلبا و طالبات کو دنیا کی پہلی 50 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے اوران غیرملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے اہل ، مستحق اور ذہین طلبا و طالبات کو میرٹ پر پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے سکالرشپ ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھی طلبا و طالبات کو ماسٹرز کی تعلیم کیلئے سکالرشپ دیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی کو سکالرشپ کی فراہمی کا طریقہ کار اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے۔ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ کیلئے مضامین اور دیگر طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.