وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس:موثر زرعی ترقیاتی حکمت عملی طے کرنے کیلئے زرعی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
زرعی تحقیقاتی ادارے نتیجہ خیز اقدامات کریں، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے موثر ویدر اور پیسٹ وارننگ سسٹم تشکیل دیا جائے،وزیراعلیٰ
ذیشان حیدر بدھ 27 جنوری 2016 19:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت مقرر کردہ زرعی ترقی کے اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موثر زرعی ترقیاتی حکمت عملی طے کرنے کیلئے زرعی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور زراعت کے فروغ اور فی ایکڑزرعی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی حکمت عملی 2018 ء پر موثر انداز میں آگے بڑھنا ہے ۔ زراعت ، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ان شعبوں کو فروغ دے کر غربت اور بیر وزگاری جیسے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زراعت ، لائیوسٹاک وڈیری فارمنگ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر زرعی مشینری اور دیگر زرعی آلات کی فراہمی سے فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ پیداواری صلاحیت بڑھانے اور جدید زراعت کے فروغ کیلئے زرعی مشینری کی خریداری میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیوں کے طلباء کی زرعی فارمز پر انٹرن شپ کا پروگرام شاندار ہے لہٰذا زرعی فارمز پر انٹرن شپ کیلئے طلباء کی تعداد بڑھائی جائے۔ کاشتکاروں کے مفادات کیلئے زرعی مارکیٹنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اورکچن گارڈننگ کے پروگرام کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے زرعی شعبہ اور چھوٹا کاشتکار مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیڈ ٹیکنالوجی کی بہتری کیلئے سیڈ سیکٹر کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ زرعی تحقیقاتی ادارے زرعی تحقیق کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے موثر ویدر اور پیسٹ وارننگ سسٹم تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر موثر لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔ وقت آگیا ہے کہ زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی مشاورت سے موثرحکمت عملی وضع کر کے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے ، آئندہ بھی کریں گے۔ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کیلئے بہترین معاوضہ یقینی بنایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی زرعی کانفرنس کے انعقاد اور موثر پالیسی وضع کرنے کے حوالے سے تمام امور کو حتمی شکل دے گی۔ سیکرٹری زراعت نے زرعی شعبہ کی ترقی ، زرعی پیداوار بڑھانے اورکاشتکاروں کی خوشحالی کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ، بلال یاسین، ڈاکٹر فرخ جاوید ، یاور زمان، عائشہ غوث پاشا، مشیر اعجاز نبی ،اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور زرعی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے اجلا س میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.