پنجاب میں فنی تربیت کے مختلف اداروں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
تین برس میں 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے حصول کیلئے متعلقہ محکموں کو جانفشانی سے کام کرنا ہوگا، آن جاب ٹریننگ اوراپرنٹس شپ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، فنی تربیت حاصل کرنیوالوں کا جامع ڈیٹا مرتب کیا جائے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 27 جنوری 2016 20:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب ترقیاتی سٹرٹیجی کے تناظر میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ حکمت عملی 2018 کے اہم خد و خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اورنوجوانوں کو ملکی اورغیر ملکی ضروریات کے مطابق معیاری ہنر مند فورس بنانا وقت کا تقاضا ہے ۔
پنجاب حکومت نے تین برس میں 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے اوراس ہدف کے حصول کیلئے متعلقہ محکموں کو جانفشانی سے کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فنی تربیت کے مختلف اداروں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کے لئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیاہے اور سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور مربوط کوارڈینیشن ہو گی اور اس اقدام سے فنی تربیت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی-انہوں نے کہا کہ کوالٹی سکل ڈویلپمنٹ کے فروغ کے حوالے سے اساتذہ کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراس ضمن میں اساتذہ کی تربیت کے ساتھ انہیں جدید علوم سے روشناس کرانے کی بھی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.