افغانستان سے ملحقہ سرحدات محفوظ نہیں،حفاظت یقینی بنائے بغیر شہروں کو عوام کیلئے محفوظ نہیں بنایا جا سکتا ہے ،پرویزخٹک
پاک افغان سرحد پر طور خم، انگور اڈہ اور میران شاہ کے مقام پر غیر قانونی ،آزادانہ آمدورفت جاری ہے ،اسی وجہ سے حالیہ دہشت گردانہ واقعہ میں سرحد پار سے آئے دہشت گرد ملوث تھے،وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ سے گفتگو
بدھ 27 جنوری 2016 21:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ ہماری سرحدات محفوظ نہیں اور ان سرحدات کو محفوظ بنائے بغیر شہروں کو عوام کیلئے محفوظ نہیں بنایا جا سکتا ہے وہ ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ جونا ریڈ جنہوں نے اپنے وفد کے ہمرا ہ ان سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، سے گفتگو کررہے تھے جو نا ریڈنے اس موقع پر صوبائی حکومت کی سرگرمیوں اور پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے متاثرکن قرارد یا۔
وزیراعلیٰ نے وفد کو بتایا کہ پاک افغان سرحد پر طور خم، انگور اڈہ اور میران شاہ کے مقام پر غیر قانونی اور آزادانہ آمدورفت جاری ہے اور اسی وجہ سے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں سرحد پار سے آئے ہوئے دہشت گرد ملوث تھے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت ، فوج اور پولیس دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے وفاقی حکومت کی ہدایات پر پوری طرح عمل درآمد کر رہی ہے انہوں نے آپریشن ضرب عضب کو مو ثر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے کیونکہ انکی تربیت کیلئے اب کوئی جگہ باقی نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے خود کش دھماکوں میں بہت کمی آئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.