پی آئی ٹی بی ٹیم کا پشاور میں سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر افسران کے ساتھ اجلاس
آئی ٹی سیکٹر میں پنجاب کی جانب سے خیبر پختونخوا کی معاونت سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا‘ ڈاکٹر عمر سیف
بدھ 27 جنوری 2016 21:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے پنجاب کے ای۔ویکس پروگرام کو اپنے صوبے میں رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نہ صرف وہاں ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہو گا بلکہ صوبوں کے مابین ہم آہنگی بھی فروغ پائے گی۔ وہ آج پشاور میں دورے پر گئی پی آئی ٹی بی کی ٹیم سے تفصیلات معلوم کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ای۔ویکس پروگرام سے صوبہ پنجاب میں ویکسی نیٹروں کی حاضری 21سے بڑھ کر91فیصد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر بچوں کو ویکیسن کی فراہمی میں ماضی کی نسبت18فیصدتک اضافہ ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ مانیٹرنگ اور ای گورننس کے لئے تشکیل دیے ہمارے آئی ٹی پروگراموں کو دیگر صوبوں اور ممالک میں بھی پذیرائی مل رہی ہے۔(جاری ہے)
ابھی حال ہی میں ساؤتھ ایشیاجرنل کے دسمبر2015ء کے شمارے میں ورلڈ بینک کی جانب سے پنجاب کے ای۔
ویکس پروگرام کو بے حد سراہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی ٹی کی چار رکنی ٹیم ڈائریکٹر پنجاب پبلک ریفارم مینجمنٹ پروگرام مس کومل خان کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے تین روزہ دورے پر ہے جہاں اس نے سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر جمال یوسف سمیت ای پی آئی کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں اور ای۔ویکس پروگرام کو وہاں رائج کرنے کے لئے باہمی امور طے کیے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.