پاکستانی دنیا کی مخیر ترین قوموں میں شمار کیے جاتے ہیں،ندیم اقبال
جمعرات 28 جنوری 2016 13:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) فاران کلب کے جنرل سیکرٹری ندیم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا کی مخیر ترین قوموں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ ایسے میں ذمہ دار میڈیا کا فرض بنتا ہے کہ عوام کو بے سوچے سمجھے دی جانے والی خیرات کے ممکنہ تباہ کن نتائج سے آگاہ کرے اور انہیں اصل حقدار کی پہچان میں مدد دے۔کیونکہ عین ممکن ہے کہ کچھ بظاہرمعصوم دکھنے والے عناصرانسانیت کے نام پر لی گئی یہ رقوم اپنی شرپسندانہ اور ملک دشمن کاروائیوں میں استعمال کر رہے ہوں۔
ان خیالات کا اظہارفاران کلب کے جنرل سیکرٹری ندیم اقبال، ممتاز صحافی اور میڈیا کنسلٹنٹ سلیم مغل نے قومی داخلی سیکیورٹی پالیسی کے تناظر میں وزارتِ اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیرِاہتمام محفوظ عطیات کی ادائیگی سے متعلق آگاہی سیمینارمیں کیا۔(جاری ہے)
فاران کلب میں ہونے والے اس سیمینارمیں ؛؛ حق حقدار تک؛؛ کی مہم کے نگران مائما کام کے سی ای او نبیل امتیازنے حق حقدارتک کی مہم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاران کلب کے جنرل سیکرٹری ندیم اقبال نے حکومتی مہم کو سراہا اوراپنے گردو نواح میں موجوداصل مستحقین کی نشاندہی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام خداخوفی کے جذبے سے سرشار ہیں اورہر مشکل گھڑی میں دل کھول کر عطیات دیتے ہیں لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ خیرات کرتے وقت بھی اسی سوجھ بوجھ اور ہوشیاری سے کام لیا جائے جو کاروباری لین دین کے وقت دیکھنے میں آتی ہے۔ اس تقریب میں فاران کلب کے ممبر تاجران اور دیگر نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کیا۔ اس بات پر عمومی اتفاق کیا گیا کہ کوئی بھی پاکستانی دانستہ طور پر انتہا پسند تنظیموں کوپروان نہیں چڑھانا چاہتا تاہم زکوٰة،صدقہ یا خیرات کی ادائیگی کرتے وقت احتیاط سے کام لیا جائے تو قوم کو درپیش دہشت گردی کے خطرات کا کافی حد تک مقابلہ ممکن ہے۔ شرکاء نے اس امر کی تائید کی کہ عطیات کا بہترین استعمال صحت،خوراک، یتیم پروری، تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی مد میں کیا جانا چاہئیے۔ علاوہ ازیں عطیات وصول کرنے والے اداروں کے دائرہ کار اور سماجی بہبود کے دعووں کاباریک بینی سے جائزہ لیا جانا چاہئیے۔ شرکا نے اس آگاہی کو عوام تک پہنچانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے ضمن میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.