مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون کا وفد کے ہمراہ شکرپڑیاں میں لوک ورثہ پاکستان مانومنٹ میوزیم کا دورہ
جمعرات 28 جنوری 2016 14:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے اپنے وفد کے ہمراہ شکرپڑیاں میں لوک ورثہ پاکستان مانومنٹ میوزیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان مانومنٹ میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جدوجہد آزادی اور آزادی کے بعد ملکی ترقی کی غرض سے تخلیقی مناظر دیکھے۔
(جاری ہے)
مالدیپ کی خاتون وزیر خارجہ نے میوزیم میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قومی شاعر اور فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تصاویر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے تخلیق پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے اور انکی ملکی آزادی کیلئے جدوجہد پر دونوں رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔مالدیپ کی وزیر خارجہ نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم کا دورہ اور پاکستانی عوام کی جانب سے جدید ملک کی تعمیر کیلئے جدوجہد آزادی کی تاریخ سے آگاہی سے مجھے نہایت خوشی ہوئی ‘مالدیپ کی حکومت اور عوام خوشحال پاکستان اور انکے عوام کیلئے دعاگو ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.