وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ٗ سائرہ افضل تارڑ
سکیم کے ذریعے غریبوں کو ثانوی علاج معالجہ کے لئے مفت طبی نگہداشت اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ٗ وزیرصحت
جمعرات 28 جنوری 2016 18:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے غریب عوام کو صحت کی سہولیات مرحلہ وار پروگرام کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں، اس سکیم کے ذریعے غریبوں کو ثانوی علاج معالجہ کے لئے مفت طبی نگہداشت اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور کسی قسم کی مالی رقوم دیئے بغیر ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
پروگرام سے استفادہ کرنے والوں میں پاکستان کے ایسے غریب گھرانے شامل ہیں جن کی روزانہ آمدن 200 روپے سے بھی کم ہے۔ وزیراعظم کا نیشنل ہیلتھ پروگرام 2016ء کے وسط تک کئی اضلاع تک پھیلا دیا جائیگا اس پروگرام کی مجموعی حکمت عملی کے تحت استفادہ کرنے والوں کا اندراج، سروسز کی فراہمی، رپورٹنگ مانیٹرنگ اور ڈیٹا کی آڈیٹنگ وغیرہ جیسے عوامل شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.