محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو کے حملے مسلسل جاری ،لاہور میں مشتبہ مریضہ دم توڑگئی
صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 21تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں مرض کی تشخیص بھی ہوئی ہے ‘ میڈیا رپورٹس
جمعرات 28 جنوری 2016 19:26
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو کے حملے مسلسل جاری ، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایک اور مشتبہ مریضہ دم توڑگئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 21تک پہنچ گئی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج سوائن فلو کی مشتبہ مریضہ پچپن سالہ رضیہ بی بی کو چند روز قبل لایا گیا تھا ڈاکٹرز کے مطابق خاتون آخری سٹیج میں پہنچ چکی تھی جس کے باعث گزشتہ روز دم توڑ گئی۔
رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں مرض کی تشخیص بھی ہوئی ہے جنہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور سروسز ہسپتال لاہور میں طبی سہولیئات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں ماہ صوبے بھر میں 74افراد سوائن فلو کا شکار ہوچکے ہیں۔تاہم مشتبہ کیسز کی تعداد بھی 171تک پہنچ گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.