پنجاب میں سردی کے بہانے سکولوں کی بندش حکومت کی ناکامی ہے،محمد جمیل ملک
جمعہ 29 جنوری 2016 18:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پنجاب میں سردی کے بہانے سکولوں کی بندش حکومت کی ناکامی ہے، تعلیمی ادارے بند کر نے سے دہشت گردوں کے مذموم ایجنڈے کوتقویت ملے گی،آ ج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا سردی کے بہانے سکولوں کی بندش سے پنجاب حکومت کے گڈ گورنس کے دعووں کا پول بھی کھل گیاہے،حکومت کو قوم سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیئے تھا اگر سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانا تھا تو سردی کا ڈھونگ نہ رچایا جاتا ،اس سے حکمرانوں کی مزید بدنامی ہوئی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش دہشت گردی کو روکنے میں موٴثر ثابت نہیں ہوسکتی،حکمران بار بار جھوٹ بول کر خود ہی عوام کی نظروں میں گر رہے ہیں،حکومت کے پاس مناسب حکمت عملی نہ ہونے کے باعث والدین اور انکے زیر تعلیم بچے سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں ،مناسب ہوتا اگربچوں کی فیسوں میں بھی کمی کا اعلان کرد یاجاتا،انہوں نے مزید کہادہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورحکمرانوں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ احمقانہ فیصلوں کی بجائے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا موٴثر کردارادا کرینگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.