لاہور،ٹریفک حادثات میں انسپکٹر سمیت 5جاں بحق 8افراد زخمی
جمعہ 29 جنوری 2016 18:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں انسپکٹر سمیت 5جاں بحق 8افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 2بسوں، ڈمپر اور ٹرک کے مابین تصادم ہوگیا۔
(جاری ہے)
لاہو ر سے ملتان جانے والی بس کی کسوال کے قریب مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکر ہوگئی جس کے باعث شوکت علی اور اسکی دو بیٹیاں صبا اور اقراء موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی میں منتقل کردیا گیا جبکہ لاہور شیخوپورہ روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب ایک ڈمپر اور مزدا ٹرک کے حادثہ میں موٹروے پولیس انسپکٹر آفتاب ہاشمی اور ڈرائیور مظفر شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جانے لگا مگر دونوں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.