اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں میں ویڈیو لیکچر متعارف کروانے سے اساتذہ کو سبق کی تیاری میں مدد ملے گی ٗ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
طلبا ء اور طالبات پڑھائی میں مستفید ہوں گے ٗ وزیر مملکت کا تقریب سے خطاب
جمعہ 29 جنوری 2016 18:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں میں ویڈیو لیکچر متعارف کروانے سے نہ صرف اساتذہ کو سبق کی تیاری میں مدد ملے گی بلکہ اس سے طلبا ء اور طالبات پڑھائی میں مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی نظامت تعلیمات اور سبق فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں کیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کل کے انفارمشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے دور میں طلباء کا اپنی تعلیم میں ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنا انتہائی اہم ہے اور سبق فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ویڈیو لیکچر طلباء کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔(جاری ہے)
وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت کام کرنے والے سکولوں اور کالجوں کو سبق فاؤنڈیشن کے تیار کردہ ویڈیو لیکچر مہیا کرنے کے ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔
وفاقی نظامت تعلیمات کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل معین الدین وانی جبکہ سبق فاؤنڈیشن کی طرف سے اقبال مصطفی خان نے یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سبق فاؤنڈیشن اقبال مصطفی خان نے کہا کہ سبق فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد پاکستان کے سرکاری سکولوں کے طلباء اور طالبات کو ویڈیو لیکچر کے ذریعے پڑھائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کے لیکچر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ سے مفت حاصل کئے جاسکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.