سرکاری سکول بند کر کے دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی گئی،عمرریاض عباسی
جمعہ 29 جنوری 2016 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہانے والے حکمران دہشتگردوں کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں، سرکاری سکول بند کر کے دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی گئی۔ امن کی جانب بڑھتا ہوا ملک آپریشن ضرب عضب اور فوجی جوانوں کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔
دہشت گردحکمرانوں سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میڈیاسیل میں ابراررضا،فاروق بٹ،اجمل چوہدری،احسان اﷲ سیال،عبدالواضد بٹ،شیخ اقبال،سردار محمد علی لاشاری،مصطفی خان،اختر راجہ،قاری ایاز،مبشر رندھاوا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مک مکا کی سیاست اور باریوں کے نظام نے جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت کو جنم دیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے دوران جتنے بھی حقائق بیان کیے تھے آج ایوانوں کے اندر سے اس کی تصدیق ہورہی ہے،انہوں نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ سردی کی آڑ لے کر پنجاب حکومت کا سکول بند کرنے سے متعلق جھوٹ صوبہ کے 10 کروڑ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دولت اورنج لائن یا میٹرو بسوں کی دیواریں اونچی کرنے کی بجائے سکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور سکیورٹی گارڈ مہیا کرنے پر خرچ کی جائے۔قومی ایکشن پلان پر دستخط کرنے والے اسے سبوتاژ کرنے کیلئے فرینڈلی فائر میں مصروف ہیں اور قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.