لمزکمیونٹی سروس سوسائٹی اور سٹوڈنٹ کونسل کے اشتراک سے ’’ہائیر ایجوکیشن پر مشتمل پالیسی ڈائیلاگ‘‘ کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 29 جنوری 2016 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) لمزکمیونٹی سروس سوسائٹی اور سٹوڈنٹ کونسل کے اشتراک سے ’’ہائیر ایجوکیشن پر مشتمل پالیسی ڈائیلاگ‘‘ کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سیمنار کا بنیا دی مقصد جسمانی معذوری میں مبتلا افراد کو تعلیم کے مواقع فراہم کرناتھا،جس سے جسمانی معذوری کے شکار افراد کی زندگی میں بہتری کے مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔

کانفرنس میں ہائی سکول اور یونیورسٹی تعلیم میں اصلاح لانے کی ضرورت کو زیر غور لایا گیا ۔ علاوہ ازیں کانفرنس میں پاکستان میں جسمانی معذوری کے حامل افرادکو فراہم کئے جانے والے حقوق اور مواقعوں کا بین الاقوامی معیار کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا گیاکہ اس میں کیوں اور کیسے تبدیلی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں تعلیمی اداروں کے علاوہ پالیسیاں مرتب کرنے والی اور غیر منافع بخش تنظیموں کے سربراہان شرکت کی۔

تقریب میں شاہد حسین ممبر منیجنگ کمیٹی LUMS ، بطور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مائیکل ایشلے سٹین، ڈاکٹرفیصل باری اور محمد حیدر امتیاز کے علاوہ دیگر جانی مانی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ایک دن کی اس مختصر سی تقریب میں پاکستان کے اندر تعلیم اور قانون کی موجودہ حالت کے اہم ترین موضوع پر غور کیا گیا ۔ تقریب میں سکولوں اور یونیورسٹیوں کی سینئر ایڈمنسٹریشن اور LUMS کے طلبہ بھی نے بھی شرکت کی ۔

تقریب میں ’’لنچ اِن دا ڈارک‘‘کے نام سے ایک سرگرامی کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد لوگوں کو نابینا افراد کو درپیش مشکلات سے روشناس کروانا تھا ۔ کانفرنس کا مقصدہمارے معاشرہ کے اندر مثبت تبدیلی کے عمل کی حیثیت کو سمجھتے ہوئے ایک مربوط لائحہ عمل کو اپناناتھا تاکہ ملک کے تمام شہریوں کو یکساں سماجی و سیاسی حقوق میسر آ سکیں۔

لمز مجاز کمیٹی کا قیام 2011 ء کے اندر عمل میں لایا گیاجو کہ آج فیکلٹی ، سٹاف ممبران اور طلبہ پر مشتمل قائمہ کمیٹی کا درجہ رکھتی ہے جو معذور طلبہ کی رہائش اور دیگر سہولیات کا انتظام کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں یہ سوسائٹی جسمانی معذوری کا شکار طلبہ کیلئے کیمپس کا ہر کونہ قابل دسترس بنانے کیلئے کام کرتی ہے تاکہ روزمرہ کے امور کو بغیر کسی رکاوٹ کے سرانجام دے سکیں ۔ کمیٹی مستقبل میں یونیورسٹی کے اندرجسمانی معذوری کے شکار طلبہ کیلئے باقاعدہ دفتر قائم کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :