کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادگی ظاہر کی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 15:51
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : لیاری گینگ وار کے حال ہی میں گرفتار ہوئے سرغنہ عزیر بلوچ نے وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عزیر بلوچ نے مشروط وعدہ معاف گواہ بننے پر رضا مندی ظاہرکی ہے۔ جس کے لیے عزیر بلوچ کی جانب سے 5 شرائط رکھی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات رینجرز نے کراچی کے مضافاتی علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو گرفتار کیا تھا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ 2013ء میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوئے تھے۔ ملک سے فرار ہونے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔(جاری ہے)
عزیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، اغوا اور بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں ۔
عجبکہ عزیر بلوچ کے فرار کے سبب اس کے خلاف 50 سے زائد مقدمات عدالتوں میں زیرٍ التوا ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کیس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات کردار ادا کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی امن کمیٹی کا سر براہ بھی رہ چکا ہے تاہم عزیر بلوچ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پارٹی عزیر بلوچ سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.