شاہ رخ نے اب عدم برداشت پر تبصرے سے انکار کر دیا

شاہ رخ کے علاوہ عامر بھی گزشتہ سال ملک میں بڑھتی عدم برداشت کا ذکر کر چکے ہیں

اتوار 31 جنوری 2016 11:40

شاہ رخ نے اب عدم برداشت پر تبصرے سے انکار کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء)گزشتہ سال انتہائی عدم برداشت پر اپنے خیالات کی وجہ سے تنازع کا سبب بننے والے بولی وڈ سپر اسٹار نے اس موضوع پر سوالات کو نظر انداز کر دیا۔

(جاری ہے)

بچوں کیلئے تعلیمی و تفریحی تھیم پارک کے باضابطہ اعلان کی تقریب میں موجود شاہ رخ سے جب پوچھا گیا کہ آیا ’عدم برداشت‘ پر ان کے تبصرے سے معاشرے میں شعور اجاگر ہوا؟ تو کنگ خان نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہر موضوع کیلئے ایک مخصوص پلیٹ فارم ہوتا ہے۔

یہاں ہم بچوں کیلئے آئے ہیں، لہذا بہتر ہو گا کہ اس سوال کا مناسب پلیٹ فارم پر جواب دیا جائے۔خیال رہے کہ شاہ رک نے اپنے ’متنازع‘ تبصرے میں کہا تھا کہ انڈیا میں انتہائی عدم برداشت پائی جاتی ہے۔ ان کے تبصرے پر فلمی برادری کے کئے حلقوں اور متعدد سیاست دانوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔شاہ رخ کے علاوہ عامر بھی گزشتہ سال ملک میں بڑھتی عدم برداشت کا ذکر کر چکے ہیں۔